رمضان المبارک ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔شمیم کنول

Spread the love

ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس مہینے میں اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیں۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)معروف سوشل ورکر و بزنس وومن شمیم کنول نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے جو ایک مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا اصل مقصد صرف بھوک اور پیاس کو برداشت کرنا نہیں بلکہ روحانی تربیت اور اخلاق اصلاح ہے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن شمیم کنول نے اردو گلوبل یوکے اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس مہینے میں اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیں کیونکہ سماجی کاموں میں حصہ لینا بھی بہترین عبادت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں