یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی
سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے پاکستان کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین مسافروں کو یرغمال بنانے کی صورتحال قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ 27 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔