اردو گلوبل اور مسلم ہینڈ کے اشتراک سے اوپن کچن کے 403 دن مکمل ہونے پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر کارکنوں میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں ۔ مسلم ہینڈ کے سربراہ اور اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او شہزاد مرزا نے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا ۔ ایم پی راجہ افضل خان اور مسلم ہینڈ کے سربراہ لخت جگر نے اسناد تقسیم کیں۔ لخت جگر نے اردو گلوبل نیٹ ورک اور اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا کہ 403 سے شہزاد مرزا مسلسل موسمی تغیر و تبدیل کے باوجود انتھک محنت کرتے چلے آ رہے ہیں اور ضرورت مند افراد میں ہر روز پکا ہوا کھانا اور راشن تقسیم کرنے چلے آ رہے ہیں ۔ جس کے لئے یہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
