بر طانیہ اور پاکستان کی مشہور سماجی کاروباری اور ادبی شخصیت رانا محمد اشرف مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

Spread the love

گلاسگو (طاھر ڈار)۔ رانا محمد اشرف کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔۔۔بیس سال سے گلاسگو میں مقیم تھے۔۔جب پاکستان ھوتے تھے تو بہت سے بڑے سیاسی لیڈران اور وزراء انکے گھر آکر ٹہرتے تھے اور انکی میزبانی کا شرف بھی انکو حاصل رھا۔۔۔۔رحیم یار خان کی کئی تنظیمیں کے صدر اور اعلیٰ عہدوں پر بھی رھے ۔۔گلاسگو کے علمی اور ادبی حلقوں میں کافی مقبول رھے۔۔رمضان المبارک سے قبل آبائی شہر رحیم یار خان فیملی کو ملنے چند ہفتوں کی چٹھی گئے ۔مگر کرونا کی پابندیوں کے سبب واپس لوٹنے میں دشواریوں کے سبب مزید رک گئے ۔۔چند دنوں قبل کرونا کی موضی وبا نے دبوچ لیا اور شیخ زید ھسپتال میں کرونا وارڈ میں داخل کرا دیے گئے اور اس موضی مرض سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جاملے۔۔گلاسگو کی فضائیں یہ غم کی خبر سن کر سوگوار ھو گئیں۔۔۔ہی انکی وفات کی یہ خبر سن کر اشکبار ھو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں