پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری) سماجی کاروباری شخصیت عطا مصطفی چوہان نے پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں مکہ پراپرٹی کے آفس میں پر تکلف ظہرانہ دیا -ظہرانہ میں ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو ڈپٹی لیڈر افضل خان -سماجی سیاسی راہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری -کاروباری شخصیت محمد صغیر راھی- گولڈن آرٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد نجیب اور سینئر صحافی عارف چودھری نے شرکت کی-اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر نے عطا مصطفی چوہان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی قونصلیٹ کے آفس میں مجھے جب مرضی مل سکتی ہے اب لوگ گھر بیٹھے آن لائن ویزہ سروس -نادرا کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی سہولت لے سکتے ہیں ھم گریٹر مانچسٹر کے مختلف ٹاؤنز میں کمیونٹی کی سہولت کے لئے ویک اینڈ پر انکے گھروں کے قریب نادرا اور پاسپورٹ کی موبائل سروس بھی فراہم کررہے ہیں اگر کسی کو کوئ مشکلات ہو تو مجھ سے قونصلیٹ میں ڈائریکٹ بات کر سکتے ہیں -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان نے میزبان کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں نے ھمیشہ مسئلہ کشمیر ھو یا فلسطین ان کے لئے پارلیمنٹ میں آواز آٹھائ ہے میرا مشن کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری نے عطا مصطفی چوہان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ ظہرانہ میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا خاص بات عطا چوہان نے کھانا اپنے ہاتھوں سے بنایا جو بہت tasty تھا – پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر کا کمیونٹی سے قریبی رابطہ کی وجہ سے کمیونٹی خوش ہے آخر میں میزبان عطا مصطفی چوہان نے تمام مہمانان کا خصوصی دلی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں