وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی طرف سے ورچوئل کھلی کچہری لگائی گئی

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر) قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے وزیراعظم کی ہدایت پر زوم پر کھلی کچہری لگائی ۔ جس میں سیاسی ، سماجی اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔قونصل جنرل نے عام لوگوں کے بیرون ملک رہنے والےلوگوں کو جائیداد کے متعلق در پیش مسائل، نادرہ اور تجارتی امور کے متعلق سوال سنے اور تسلی بخش جوابات دئیے۔ نادرہ منیجر سید عمران حیدر نے کہا کہ آن لائن نیکوپ کے متعلق لوگوں کو جو شکایت تھی کہ وہاں پر لوگوں سے زائد فیس موصول کی جا رہی ہے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور اب مقرر کردہ فیس لی جا رہی ہے ۔ کمرشل سیکرٹری محمد اختر نے تجارتی امور میں درپیش مشکلات پر سوالات کے جوابات دئیے، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ویسے تو آپ پاسپورٹ اور نادرہ کارڈ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں مگر آپ کو اگر کوئی مشکل پیش آرھی ہو تو آپ براہ راست آفس بھی آ سکتے ہیں جہاں آپ کی مدد کے لئے عملہ حاضر ہے۔ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سردار غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے متعلق مسائل کو بھی حل کر لیا گیا ہے اور پاسپورٹ فیس میں کمی کی گئی ہے۔ قونصل جنرل نے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی گفتگو کی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنگ بندی کی کاوشوں کو سراہا۔
آن لائن کھلی کچہری میں قونصل جنرل طارق وزیر، ڈپٹی قونصل جنرل فرحت حیدر، کمرشل سیکرٹری محمد اختر، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سردار غلام مصطفی اور نادرہ مینجر سید عمران حیدر نے شرکت۔ عوام کی طرف سے ڈپٹی میئر بری شاہینہ ھارون، کونسلر سلطان ، ڈاکٹر فصہ بی بی، علامہ عظیم جی، غلام مصطفی مغل، محبوب بٹ، واجد، وسیم چوہدری ، طلعت محمود،میاں عامر علی، صابرہ ناہید اور دیگر نے شرکت کی۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ کوڈ کی پابندیوں نرم ہوتے ہی قونصلیٹ کی طرف سے مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پاکستانی آموں کی نمائش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں