جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل مقبوضہ کشمیر کے چھوٹا بازار سانحہ کے شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

Spread the love

بریڈفورڈ ( عارف چودھری) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل مقبوضہ کشمیر کے چھوٹا بازار سانحہ کے شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے 11 جون برطانیہ سمیت اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کانفرنسز، سیمینار اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کرے گی، اس موقع پر ایک بین الاقوامی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان، برطانیہ، یورپ کے ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ انسانی حقوق کے نمائندے اور اہم شخصیات شریک ہوں گی، جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت نے برطانیہ میں جی سیون ممالک کے 11 سے 13 جون تک تین روزہ اجلاس کے موقع پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے مظاہرے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے برطانیہ بھر سے کشمیریوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کر دی۔ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، سینئر رہنما نغمانہ کنول شیخ، نارتھ آف انگلینڈ کی چیئرپرسن کونسلر نائلہ شریف، ویسٹ مڈ لینڈ کی چیئرپرسن آسیہ حسین، تحریک حق خودارادیت برسٹول کے چیئرمین راجہ عارف خان، یوتھ چیئرمین ذیشان عارف نے اپنے مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں 11 جون 1991ء کو چھوٹا بازار میں بھارتی فورسز کی درندگی کا نشانہ بننے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 11 جون 1991 کا یہ ایک واقعہ ہے جس میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کو بھرے بازار میں گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، گزشتہ 30 برس میں کشمیریوں نے اس طرح کے سینکڑوں واقعات کا سامنا کیا ہے، سانحہ چھوٹا بازار ہو یا سانحہ کنن پوش پورہ یا کوئی اور واقعہ یہ سب واقعات بھارت کی سفاکیت اور درندگی کا ثبوت ہیں، ایسے سنگین اور دردناک واقعات کے باوجود عالمی برادری اور عالمی اداروں کی خاموشی دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اور ہر موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، برطانیہ، یورپ، امریکہ سمیت سفارتی محاذ پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم اپنا مشن جاری رکھے گی، کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل نے 11 جون سے 13 جون تک جی سیون ممالک کے برطانیہ کے شہر کارن وال میں منعقدہ تین روزہ اجلاس کے موقع پر کل جماعتی کشمیر کمیٹی رابطہ کمیٹی کی کال پر مظاہرے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کارنوال میں اس مظاہرے شریک ہو کر عالمی برادری کو یہ مشترکہ پیغام دیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں