شہر یار خان کی جانب سے کاروباری دوستوں کے اعزاز میں عشیائیہ

Spread the love

مانچسٹر(عارف چودھری) اٹلی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خان نے سپین سے آئے ھوئے بزنس میں چودھری عمران اختر کے اعزاز میں چودھری ذولفقار علی کے ڈیرے پر ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے کاروباری سماجی شخصیت میجر کرامت علی کے علاوہ چوہدری ذولفقار مینجنگ ڈائریکٹر علی سپر سٹور – سماجی مزہبی شخصیت محمد اسحاق عزیز- فر حان اختر – عارف چوہدری -چودھری محمد افضل -راجہ نوید -مرزا چودھری ندیم بیگ – چودھری ہارون گجر چودھری نے شرکت کی اس موقع پر مہمان چودھری عمران اختر نے میزبان شہر یار خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں کی وجہ سے دوسرے دوستوں سے ملاقات ہوئ دیار غیر میں تمام دوستوں کے اکٹھے ہونے سے پاکستان جیسا ماحول لگتا ہے- پاکستان سے آئ ھوئ کاروباری اور سیاسی شخصیت میجر کرامت علی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے سب پاکستانیوں کو چاہئے کہ پاکستان میں کاروبار کر یں -چودھری ذولفقار علی نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت پاکستان مزید سہولتیں دے تو ہم پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں مزہبی اور سماجی شخصیت محمد اسحاق عزیز نے حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے پر شکریہ ادا کیا میزبان شہر یار نے چودھری عمران اختر اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں مختصر نوٹس پر میرے عشیائیہ میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں