مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کی سی ای او ڈاکٹر فصہ بی بی کے وفد نے قونصل جنرل محترم طارق وزیر سے خصوصی ملاقات

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )مورخہ 21 جون بروز سوموار مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کی سی ای او ڈاکٹر فصہ بی بی اور آرگنائزیشن اور چینل 49 کے چیرمین میاں عامر کی سر پرستی میں ان کے وفد نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل محترم طارق وزیر سے خصوصی ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور پر خوشگوار ماحول میں گفتگو کی گئی۔ سی ای او اور چیرمین نے آرگنائزیشن اور چینل کے بارے میں قونصل جنرل کو بریفنگ دی۔ قونصل جنرل کو بتایا گیا کہ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن گذشتہ 13 سال سے انسانیت کی خدمت کرتی چلی آ رہی ہے ۔ کوڈ 19 میں مستحق افراد میں پکا ہوا کھانا اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کی گئیں اور این ایچ سٹاف کو مشکل وقت میں کھانا اور سینیٹری کی اشیاء مہیا کی گئیں۔ اب تک یہ آرگنائزیشن کی طرف سے مستحقین میں سلائی کی مشینیں فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو خود کفیل بنا نے کے لئے رقوم فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے قونصل جنرل نے مفید مشورے بھی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جیسے خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو چاہیئے کہ وہ ضرورتمند افراد کو سمال بزنس شروع کرنے کے لئے رقوم مہیا کریں ۔ ڈومیسٹک والینسس سے آگاہ کریں ۔ مخیر حضرات کو ترغیب دیں کہ وہ روشن ڈیجیٹل کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجیں ۔ ٹی وی چینل کے حوالے سے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پاکستان کا پازیٹو پہلو دکھائیں۔ میاں عامر کا کہنا تھا کہ ہم قونصل جنرل کے توسط سے پیمرا کو یہ پیغام دینا چاہیں گے کہ وہ میڈیا پر اس لحاظ سے کنٹرول کرے کہ ہر وقت پاکستان کا منفی پہلو دکھانے کی بجائے مثبت پہلو دکھانے کی ترغیب دیےتاکہ دیگر ممالک میں پاکستان کا مثبت اثر پڑے۔ اس سلسلے ميں یوکے میں موجود طالبعلموں اور نوجوان نسل کی پاکستان میں رغبت پیدا کرنے کے لئے دورہ پاکستان کی ترغیب بھی زیر غور لائی گئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے آرگنائزیشن کی میٹنگوں کے لئے قونصل خانے کو استعمال کرنے کی دعوت بھی دی ۔ جس کو وفد کےممبران نےبہت سراہا اور قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وفد کے شرکا میں آرگنائزیشن کی ٹرسٹی اور چینل 49 کی ڈائریکٹر صابرہ ناہید، فوڈ بینک کی مینیجر شبانہ، ایچ آر مینیجر صبا صدیقی ، سیکرٹری ثمینہ اور ڈائریکٹر آف پروگرام حميرا ثناء شامل تھیں۔ میٹنگ بہت خوشگوار ماحول ميں ہوئی۔ قونصل جنرل طارق وزیر کے آفس میں شرکاء کو چائے بسکٹ پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر قونصل جنرل کو پھول اور کیک پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں