( رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر)مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کے وفد نے راچڈیل کے لارڈ میئر عاصم رشید کے آفس کا دورہ کیا ۔ اور انھوں نے لارڈ میئر کو پھول اور کیک پیش کیے اورلارڈ میئر کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد بھی دی۔ میئر نے وفد کا استقبال کیا۔ جس میں چینل 49 اور مصطفائیہ شریف کے چئیرمین میاں عامر علی اور سی ای او ڈاکٹر فَصہ بی بی نے اپنی ٹیم کا تعارف کرایا اور بتایا کہ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن گذشتہ 13 سال سے انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ۔ اب تک 16ممالک میں ضرورتمندوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ مختلف ممالک میں سکول کھولے ۔ نادار عورتوں کو خودمختار ہونے کے لئے انھیں سلائی مشینیں لیکر دیں۔ کسی بھی ملک میں اگر کوئی ناگہانی مصیبت آئی وھاں پر اشیاء خوردنی کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی بھی مہیا کیں۔ میاں عامر نے بتایا کہ ان کے چینل نے پینڈئمنک کے دوران این ایچ ایس سٹاف کو نہ صرف کھانا تقسیم کیا بلکہ عوام میں ویکسین لگوانے کا شعور بی پیدا کیا۔ لارڈ میئر نے دونوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں ہر طرح سے آپ کی ضرورت کے مطابق آپ کی امداد کیلئے تیار ہوں اور اگر میٹنگز کے لئے اگر آپ لوگوں کو میرے آفس کی ضرورت ہو تو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کو راچڈیل میں ایک برانچ کھولنے کا مشورہ بھی دیا۔ وفد میں ثمينہ خان ، صبا صدیقی، شازیہ خان ،صابرہ ناہید ، کرکٹر طارق اور ایمبیسڈر گنشان نے شرکت کی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹاون رضوان برکی کی دو مختلف کارروائیاں.
ئٹہ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی
حکومت کا پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان
جنوبی ایشیائی کاروباری خواتین کے درمیان باہمی روابط استوار کرنے بارے متحرک سماجی خاتون اور فاؤنڈر آف لیڈنگ وومن ان بزنس نورین شہزاد نے ڈوکن فیلڈ ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا
“نیو خانکی بیراج کی لانگ لائف مینٹیننس کریکس فری اور بہترین ورکنگ اور خطرات سے 100 فیصد محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے