مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل کی جانب سے برمنگھم میں تعنیات قونصل جنرل کے اعزاز میں ظہرانہ

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے پاکستان قونصل جنرل برمنگھم احمر اسماعیل کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ میں الوداعی ظہرانہ دیا – ظہرانہ میں شرکت کرنے والوں میں محمد افضل خان سی بی ای ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو ڈپٹی لیڈر لارڈ ز واجد خان – پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ایڈوائزر انیل مسرتمیئر ر اچڈیل عاصم رشید -پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں تعنیات ڈپٹی قونصل جنرل -بزنس مین شہباز سرور-بزنس مین گوہر جیلانی -،شامل تھے قونصل جنرل طارق وزیر نے بر منگھم پاکستان قونصلیٹ برمنگھم احمر اسماعیل کی مانچسٹر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قونصل جنرل احمر اسماعیل نے برمنگھم قونصلیٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرکے ایک مثال قائم کی -قونصل جنرل برمنگھم احمر اسماعیل نے قونصل جنرل طارق وزیر کا انکے اعزاز میں ظہرانہ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طارق وزیر مہمان نوازی میں ایک مثا ل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں