فزیشنز اینڈ سرجن ڈاکٹر اقبال نے اردو گلوبل اوپن کچن کے 450 دن مکمل ہونے پر اوپن کچن کا دورہ کیا

Spread the love

(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز
اینڈ سرجن آف یو کے فاونڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر اقبال نے اردو گلوبل اوپن کچن کے 450 دن مکمل ہونے پر بروز ہفتہ اوپن کچن کا دورہ کیا ۔ چیف آرگنائزر شہزاد مرزا اور ہیڈ آف کارسپونڈنس صابرہ ناہيد نے ان کا استقبال کیا ۔ شہزاد مرزا نے اوپن کچن کی 450 دنوں کی کارکردگی سے ڈاکٹر اقبال کو آگاہ کیا ۔ جس میں انہیں آگاہ کیا کہ کوڈ 19 کے دوران اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک نے مختلف آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر اس پراجیکٹ کا آغاز کیا اور اس دوران روز مرہ کی بنیاد پر ضرورتمندوں میں پکا ہوا کھانا اور ہر ہفتہ کے روز پورے ایک ہفتے کا راشن تقسیم کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر اقبال نے اس پراجیکٹ میں نہایت دلچسپی کا اظہار کیا اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہااس موقع پر ڈاکٹر اقبال نےکہا کہ3 جولائی کوپکا ہوا کھانا ان کی تنظیم APPS مہیا کرے گی ۔ جس کے لیے شہزاد مرزا نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال نے مستحقین کی رجسٹریشن کی اور اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا ۔ اس دوران وہ ان لوگوں میں گل مل گئے ۔ انھوں نے ایک رضاکار جو کہ پچھلے ہفتے ہی مسلمان ہوئی ہے اسےخصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں