مانچسٹر مقامی مِلن ریسٹورنٹ میں کاروباری کمیونٹی کے اعزاز میں ڈ نر

Spread the love

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے مقامی مِلن ریسٹورنٹ میں  کاروباری اور کمیونٹی کے اعزاز میں ڈ نر دیا گیا پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر  ممبر  بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان اور ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون کی خصوصی شرکت۔       

  مانچسٹر (رپورٹ چودھری عارف پند ھیر)۔   گریٹر مانچسٹر کی کاروباری سماجی شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد اپنے کاروباری دوست احباب اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیتوں کے اعزاز میں ڈنر دیا – جس میں میوزک کا خصوصی اہتمام کیا ہوا تھا -افتخار ڈار اور سومانہ باسو-کاشف علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا -اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری ا محمد اختر چودھری-ممبر پارلیمنٹ افظل خان -ڈپٹی مئیر شاہینہ ہارون-  نے خصوصی شرکت کی             سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر نے تمام مہمانوں خصوصی طور پر پاکستان قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر ممبر پارلیمنٹ افضل خان ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون کا شکریہ ادا کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سماجی خاتون پامیلا نے بہت احسن طریقے سے ادا کئے دوسرے مہمانوں میں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین -سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چودھری- اقبال صدیقی – یاسمین عالم- محمد صفدر -صفدر بلوچ انٹر نیشنل کاروبار ی و سماجی شخصیت چودھری خالد -راجہ شبیر کاکڑوی -مصطفائُ چئر ئٹی کی چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر فصے ممتاز سماجی سیاسی شخصیت عالیہ ہاشمی -کاروباری شخصیت حافظ فر حان -جاجو گروپ آف ھوٹلز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جا جو اور دوسرے لوگ شامل تھے -نوجوان سماجی خاتون عروج روحی نے پروقار تقریب  کے انتظامات کو بحسن طریقے سے کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ برطانیہ کے نارتھ ویسٹ میں  میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی ہر میدان میں انتہائی متحرک ہے جب سے میں بحیثیت قونصل جنرل مانچسٹر آیا ہوں کمیونٹی کی سرگرمیوں سے بے حد متاثر ہوں انہوں نے  چوہدری عاطف پندھیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو اکٹھا جس سے سب سے ملاقات کر کے انکے خیالات جاننے کا موقع ملا اور ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بتدریج حالات معمولات زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں جسکی مثال آج ہمارا مل بیٹھنا ہے۔ قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر کا کہنا تھا کہ پروگرام اچھے منصوبہ بندی سے ہوا جس میں پاکستانی ثقافت تہذیب وتمدن کو فروغ دیا گیا جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ سب سے ملکر اچھا لگا ہلکی پھلکی موسیقی کا پروگرام تھا جس سے محضوض ہوئے ۔ پامیلا ملک نے بھی اکٹھے مل بیٹھنے کو اچھا قرار دیا ۔ مشہور سنگر افتخار ڈار نے کہا کہ عاطف چودھری نے تمام کمیونٹی کو اکٹھا کر کے ایک اچھا کام کیا ہے دیار غیر میں ایسے پروگرام ہونے چاہیے بر طانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی خاتون رضیہ چودھری اور کاروباری شخصیت چودھری خالد نے کہا ھمیں عرصہ دراز کے بعد ایسے مل بیٹھنے کا بہانا ملا ہے یہ عاطف ریاض چودھری اور چودھری عارف پندھیر کی مہربانی سے ھوا ہے ایسی تقریبات سے بر طانیہ میں اپنا کلچرل کو بھی فروغ ملتا ھے میزبان عاطف ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے سے ہم دوست احباب مل نہ سکے آج سب مہمانوں نے میری دعوت کو قبول کیا جس سے میری عزت افزائی ہوئ سبکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں