کاروباری شخصیت نوشین مغل کی مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے آفس میں ملاقات

Spread the love

کاروباری شخصیت اور ڈیم وے (Deemwae)کے ڈائریکٹر ندیم مغل اور Deemwae کی بانی نوشین مغل کی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے آفس میں ملاقات کی اس موقعہ پر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر چودھری بھی موجود تھے۔ مانچسٹر (عارف چودھری) گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیات ندیم مغل اور نوشین مغل نے پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں کمرشل اور ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر بھی موجود تھے – ملاقات میں ندیم مغل اور نوشین مغل نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور بر طانیہ میں پاکستان سے لائے ہوئے گار منٹس کی مارکیٹنگ کے متعلق تفصیل سے بات چیت کی کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے سر مایہ کاری اور مارکیٹنگ کے متعلق ان کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا -قونصل جنرل طارق وزیر نے انکے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ندیم مغل اور نوشین مغل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر پہلے قونصل جنرل ہیں جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے قریبی تعلق رکھا ھوا ہے انہیں کمیونٹی کا کوئ فرد ایمر جینسی کام کے لئے بغیر اپواٹمنٹ مل سکتا ہے ھمیں بھی آج ان سے مل کر کاروبار کے لئے بہت معلومات ملیں ھم انکے مشکور ہیں انہوں نے وعدہ کیا ھے کہ انکے برانڈ Deemwae )۔ مردانہ ملبوسات جو پاکستان سے بن کر آتا ھے یو کے کی مارکیٹنگ میں مکمل تعاون کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں