وھاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے طاھر اقبال چوھدری کے بڑے بھائی ،پی ٹی آئی یُوکے کے سینئیر راھنما، فخر اقبال چوھدری کی پاکستان کے دورے کے بعد، پی ٹی آئی یُوکے کے مرکزی آفس مانچسٹر میں آمد ۔ پی ٹی آئی یُوکے کے مرکزی صدر رانا عبدالستار اور دیگر عہدیداران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد
۔ مانچسٹر (عارف چودھری)۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، پی ٹی آئی ملک عمران خلیل ، قمر اقبال چوھدری اور حمزہ فخر چوھدری بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئ کے سینئر راہنما فخر اقبال چوھدری نے پی ٹی آئی یُوکے کی منتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ھوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی یُوکے ، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک پرامن ، ترقی یافتہ اور فلاحی ملک بنانے کے لئے بہتر انداز سے اپنے کام کو منظم کرے گی اور زیادہ سے زیادہ افراد کو پی ٹی آئی کے قریب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ھے جس کے دور رس اثرات مرتب ھوں گے ۔ پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران خلیل نے نے چودھری فخر اقبال چودھری اور انکے وفد کا شکریہ ادا کیا