مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کی جس میں ڈاکٹر انصاف فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ڈاکٹر ارتقا کو ڈاکٹر انصاف فورم کا صدر بنا دیا گیا.

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت صدر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ آصف رشید بٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی راچڈیل کے مئیر عاصم رشید تھے – اجلاس کی خصوصی بات ڈاکٹر انصاف فورم کا قیام تھا جسکے پہلے صدر نوجوان ڈاکٹر ارتقا کو بنا دیا گیا -جب سے آصف رشید بٹ پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب ہوئے ہیں پاکستان تحریک انصاف بہت متحرک نظر آتی ہے ایک پارٹی ورکر کا صدر بننا پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائ میں مزید اضافہ ھوا ہے اس موقع پر آصف رشید بٹ نے کہا کہ آج ڈاکٹر انصاف فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ہمارے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر صوبہ خیبر پختون خواں میں عوام کو صحت کارڈ دے دئے گئے ہیں اب اس عمل کو سارے پاکستان میں جاری رکھا ہوا ہے تحریک انصاف پاکستان میں سب سے زیادہ کام ہیلتھ اور ایجوکیشن میں کر رہی ہے مہمان خصوصی مئیر راچڈیل عاصم رشید نے کہا کہ میں تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے تقریب میں بلا کر عزت دی اور ڈاکٹر انصاف فورم کا کا قیام خوش آئند ہے ھمارے پڑھے لکھے لوگوں کو بر طانیہ میں آگے آنا چاہئے ھمارے برٹش پاکستانیوں کی بر طانیہ کے لئے بہت خدمات ہیں پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے سینئر راہنما رومی ملک نے کہا کہ میں اس تقریب کے لئے خصوصی طور پر لندن سے آیا ھوں آصف رشید بٹ اور انکی ٹیم بر طانیہ میں سب سے زیادہ سر گرم ہے نارتھ ویسٹ کی ٹیم اپنے لیڈر عمران خان کا پیغام ہر جگہ پہنچا رہی ہے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے متحرک سیکرٹری اطلاعات نے سب مہمانوں خصوصی طور پر مہمان خصوصی مئیر راچڈیل عاصم رشید کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹر ارتقا کو انکی تقرری پر مبارکباد دی نوجوان راہنما زاھدہ عمران نے کہا کہ ھم یوتھ کو پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا نہ چاہئے میں ڈاکٹر ارتقا کو مبارکباد دینے کے ساتھ مئیر راچڈیل عاصم رشید کو پروگرام میں آنے کا شکریہ ادا کر تی ہوں سیکرٹری پی ٹی آئ روبینہ اقبال نے کہا کہ ھم نے پی ٹی آئ کے کارکنوں کو شیلڈ ز اور تعریفی اسناد دی ہیں یہ لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں پی ٹی آئ مانچسٹر کے سیکرٹری ایڈوکیٹ ظہیر عباس چودھری نے پروگرام کی کامیابی پر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور ڈاکٹر ارتقا کو انکی تقرری پر مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں