اردو گلوبل اوپن کچن کے 459 دن مکمل ہونے پر ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر ڈایان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا

Spread the love

17 جولائی ( صابرہ ناہید) اردو گلوبل اوپن کچن کے 459 دن مکمل ہونے پر ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر ڈایان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ان کی آمد پر اوپن کچن کی ٹیم نے ان کا پرجوش استقبال کیا ۔ اوپن کچن کے چیف آرگنائزر شہزاد مرزا نے ہائی شیرف کو اوپن کچن کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔ ہائی شیرف نے پینڈئمنک سے متاثرہ لوگوں کی رجسٹریشن کی اور ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا ۔ کونسلر احمد علی نے استقبالیہ پیش کیا ۔ ہیڈ آف کارسپونڈنس صابرہ ناہید نے ہائی شیرف کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا۔ صابرہ ناہيد نے چیف آرگنائزر شہزاد مرزا اور رضاکاروں کو اوپن کچن کے459 مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور قادریہ جیلانیہ مسجد کے امام وقار احمد ،علامہ عظیم جی اور سوشل ورکر سائرہ قریشی کی اوپن کچن کی کاوشوں کوسراہا۔ شہزاد مرزا نے بتایا کہ اوپن کچن کے اس پراجیکٹ کی کامیابی میں کونسلر احمد علی ، کونسلر رب نواز ، کونسلر جل ، سوشل ورکر سائرہ قریشی ، بی ایم ای کی چیرپرسن عطیہ جوہری، احمد وقار بیگ، ماہی معصوم ، عبدالجبار، حاجی محمد شبیر ، محمد عامر خان ، علامہ عظیم جی ، غلام حسین ، سمیرا حسین ، حفیظ چوہان، صابرہ ناہید، حاجی محمد صفدر ، صفدر صاحب ، محمد یاسین ، سجاد حیدر ، محمد اشرف اور دیگر شامل ہیں۔
ہائی شیرف نے اوپن کچن کے چیف آرگنائزر شہزاد مرزا کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اوپن کچن کی ٹیم اور شہزاد مرزا نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر مستحق لوگوں کی مدد کی اور مجھے اوپن کچن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے شہزاد مرزا ، سائرہ قریشی ، علامہ عظیم جی اور صابرہ ناہید کو ہائی شیرف اسناد سے نوازا۔۔ بعد اذاں ہائی شیرف نے کیک بھی کاٹا جوکہ حاجی صفدر کی طرف سے خصوصی پر بنایا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں