بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں مئیر راچڈیل کی چئیرئٹی کے لئے کرکٹ میچ ھوا

Spread the love

راچڈیل (عارف چودھری)۔ بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں مئیر راچڈیل کی چئیرئٹی کے لئے کرکٹ میچ ھوا جس میں ہائ کمیشن الیون اور مئیر راچڈیل الیون نے حصہ لیا ہائ کمیشن الیون کی قیادت ہائ کمشنر معظم احمد خان اور انکے ساتھ دوسرے کپتان قونصل جنرل طارق وزیر اور وائس کیپٹن کمرشل قونصل چودھری اختر تھے جبکہ مئیر الیون کی قیادت مئیر عاصم رشید کر رہے تھے میچ کے ایمپائر انگلینڈ کے سابق ایمپائر جان ہیڈ تھے بارش کی وجہ سے انڈور چھ چھ اوورز کے تین میچ کھیلے گئے پہلا میچ مئیر الیون دوسرا میچ ہائ کمشن الیون نے جیتا اور تیسرا فائنل میچ مئیر الیون نے جیت کر ونر کپ حاصل کیاتمام کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دی گئیں ممبر پارلیمنٹ افضل خان لارڈز واجد خان بزنس میں انیل مسرت اور نبیل مسرت مئیر ٹیم کا حصہ تھے اس موقع پر ہائ کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ ھم مئیر عاصم رشید کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج سب کو اکٹھا کیا اور میچ کروایا کمیونٹی کو اکٹھا کیا ایسا متواتر ہونا چاہئے خاص طور پر طویل لاک ڈاؤن کے بعد موقع ملا ہے کہ ہم کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں مئیر کونسلر عاصم رشیدنے کہا کہ ھم ہائ کمشنر معظم احمد خان کو راچڈیل میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ میئر چئیرٹی کی سپورٹ کر رہے ہیں کمیونٹی بھی انجوائے کر رہی ہے میچ اوپن گراؤنڈ میں ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے انڈور کروانا پڑا -مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ میچ کا بہت مزا آیا کمیونٹی کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے بلکہ یہاں پاکستانوی ماحول ہے میچ دیکھنے آئ ہوئ ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا میچ بہت اچھا تھا میں نے بہت انجوائے کیا میچ کا مقصد بہت اچھا ہے اس موقع پر بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیات انیل مسرت اور نبیل مسرت نے کہا کہ یوکے کھل رہا ہے سب لوگ خوش ہیں کہ وہ اپنی نارمل زندگی کی طرف آرھے ہیں یہ میچ بھی اسے سلسلے کی ایک کڑی ہے ہم نے بہت انجوائے کیا کہ راچڈیل میں اتنی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اکٹھی ہوئ ہے۔ ممبر پارلیمنٹ اور کشمیر پارلیمانی کمیٹی کی چئر پرسن ڈیبی ابراہام بھی خصوصی طور پر میچ دیکھنے آئ عارف چودھری راچڈیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں