
مانچسٹر کی کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر کے صدر راجہ سجاد حسین کی اپنے وفد جن میں کاروباری شخصیت راجہ خورشید -رانا ضاالسلام -حاجی محمد نواز نے پاکستان قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر سے انکے آفس میں ملاقات قونصل جنرل طارق وزیر ٹریڈ کمرشل سیکرٹری چودھری اختر نے راجہ سجاد سے انکے بھائ کی وفات پر تعزیت کی
۔ مانچسٹر (عارف چودھری)۔ گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ بر طانیہ کے صدر راجہ سجاد حسین اور انکے وفد جس میں راجہ خورشید حاجی -حاجی محمد نواز – سالیسٹر رانا ضیا السلام صدر مسلم لیگ ن لیگل ونگ شامل تھے پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قو نصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر سے ملاقات کی – اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے راجہ سجاد حسین کے بھائ راجہ اعجاز حسین کی اچانک وفات پر تعزیت کی اور قونصل جنرل طارق وزیر نے راجہ اعجاز حسین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کروائ اس موقع پر مسلم لیگی راہنما راجہ سجاد حسین نے قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ کمرشل سیکرٹری چودھری محمد اختر کا شکریہ ادا کیا ایسی پریشانی کے موقع پر انہوں نے حوصلہ دیا اور ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ھمیں اوورسیز پاکستانیوں کو طارق وزیر جیسے قونصل جنرل پر فخر ہے کہ انہوں نے کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعلق رکھا ھوا ہے ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ خورشید نے کہا کہ جس طرع قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر -نادرا آفیسر سید عمران حیدر اور محمد سلیم بلکہ پاکستانی قونصلیٹ کے سارے عملے کا عوام کے ساتھ اچھا رویہ اور رابطہ ہے اس عمل کو آج ھم نے بھی دیکھ لیا ہے یہ سب قونصل جنرل طارق وزیر کی مانچسٹر قونصلیٹ میں تعیناتی کے بعد ھوا ہے بر طانیہ کے ممتاز سالیسٹر رانا ضیا السلام نے کہا پاکستانی قونصلیٹ کا پاکستانی کمیونٹی سے قریبی تعلق کا دیکھ کر بہت متاثر ہوا- مزہبی شخصیت حاجی محمد نواز نے بھی قونصلر جنرل طارق وزیر اور انکے عملے کا کمیونٹی کی خدمت کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ ھماری ڈیوٹی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہے ایمر جینسی کی صورت میں کمیونٹی کے لئے 24گھنٹے قونصلیٹ اپنی خدمات انجام دیتا ہے -پاکستانی کمیونٹی کا کوئ فرد مجھ سے مل سکتا ہے