


برطانیہ کی معروف سماجی کارکن سائرہ قریشی کی والدہ محترمہ مانچسٹر میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ وکٹوریہ پارک جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سماجی ،سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاؤہ عزیز واقارب نے شرکت کی
اردو گلوبل اوپن کچن کی پو ری ٹیم اس دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے اور دعا کرتے ہیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین