pandemic کے بعد ایک دفعہ پھر یوم آزادی پاکستان پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بہت جوش و خروش سے منایا گیا

Spread the love

مانچسٹر سے غلام حسین کی رپورٹ:

پینڈئمنک کے بعد ایک دفعہ پھر یوم آزادی پاکستان پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔ مگر محرم الحرام کو مدنظر رکھتے ہوئے سادگی کو اپنایا گیا۔ قونصل جنرل طارق وزیر ناور کمرشل اتاشی محمد اختر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ اسسٹنٹ قونصل جنرل فرحت حیدر نے نظامت کے فرائض نبھائے۔ موجودہ قونصل جنرل نے اس موقع پر ایک نئی اور خوبصورت روایت کا آغاز کیا کہ پاکستانی جھنڈا خود لہرانے کی بجائے عام عوام میں سے بزرگ خاتون مرد اور نوجوان بچی کا انتخاب کیا جنھوں نے مل کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور تمام شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔ یہ موجودہ قونصل جنرل کا خاصہ ہے کہ انھوں نے تمام لوگوں کو برابر کا درجہ دیا ۔ پروگرام کے اختتام پر قونصل جنرل اور بیگم نازیہ طارق تمام لوگوں میں گھل مل گئے اور آخر میں آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پر تکلف چائے کا بھی انتظام کیا گیا ۔ تقریب میں شیڈول منسٹر ایم پی راجہ افضل خان ، لارڈ واجد خان ، ڈپٹی میئر شاہینہ ھارون ، کونسلر نعیم الحسن ، کونسلر رب نواز، کونسلر ، کونسلر عابد چوہان، کونسلر احمد پولیس کی نمائندگی عمر صاحب ، اور اپواء ممبران میں سے چیر پرسن بیگم نازیہ طارق، بیگم بشری احمد اور بیگم صابرہ ناہيد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں