بر طانیہ بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف آرگنائزیشنز کام کر رہی ہیں

Spread the love

راچڈیل (عارف چودھری) بر طانیہ بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف آرگنائزیشنز کام کر رہی ہیں ایسے میں بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں قائم تنظیم برٹش پاکستانی فاؤنڈیشن نے کمیونٹی حب بنایا ہوا ہے جو مہینے کے مختلف دنوں میں خواتین -نوجوانوں اور ادھیر عمر کے لوگوں کے لئے ورکشاپس لگاتی ہیں آج کی ورکشاپ کے مہمان خصوصی بر طانیہ کے پاکستانی نثراد پراپرٹی ٹائی کون انیل مسرت تھے کمیونٹی حب کی روح رواں پاکستانی نثراد نوجوان خاتون عاطفہ شاہ نے انکی کامیاب کاروباری زندگی کے متعلق سوالات کئے ورکشاپ میں موجود کمیونٹی کے نوجوانوں نے بھی مختلف سوالات کئے انیل مسرت نے جوابات بھی دئے تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ مئیر راچڈیل عاصم رشید۔ حب کے ڈائریکٹر ذیک فرحان خاں سماجی کاروباری شخصیت زاھد اقبال مقامی کونسلرز اور کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بزنس مین انیل مسرت کہا کہ بر یگزیٹ کے بعد بر طانیہ میں بزنس کے بہت مواقع ہیں حکومت بر طانیہ بھی بہت مدد کرتی ہے میں نوجوانوں کو کہتا ھوں کہ دل لگا کر محنت کریں ترقی کے دروازے کھلتے جائیں گے مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے کہا کمیونٹی حب والوں نے آج انیل مسرت کو بلا کر بہت اچھا کیا کیونکہ وہ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں انکے وزیر اعظم عمران خان سے بھ قریبی تعلق ہے ممبر پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ نے کہا کمیونٹی حب ارگنائزیشن نہ صرف نوجوانوں کے لئے بلکہ ھر عمر کے لوگوں کے لئے اچھا کا م کر رہے ہیں بی پی ایف کے ڈائریکٹر ذک فر حان خان نے کہا کہ ھم نے اپنی ارگنائزیشن کے پائلٹ پروگرام چلائے ہوئے ہیں جس سے کمیونٹی کے لوگوُ ں کی کاروبار کرنے کے لئے معلومات دی جائیں گی اور انکے مسائل حل کرنے میں مدد کی جائےگی -کمیونٹی حب کی روح رواں سیدہ عاطفہ شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھماری ارگنائزیشن نے ماہانہ بزنس فورم انیل مسرت کے ساتھ لاؤنج کیا گیا ہے اسکا مقصد راچڈیل کے نوجوان اور کاروباری لوگ انیل مسرت کی کامیابیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ھم آگے سے بھی انیل مسرت جیسے مختلف شعبوں کے لوگوں کو بلا ئیں گے ممتاز سیاسی سماجی خاتون رضیہ چودھری نے کہا کہ کمیونٹی حب پروگرامز سے نوجوان بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کاروباری شخصیت کریم صادق -بیرسٹر عابد اور دیگر لوگوں نے بھئ کمیونٹی حب کے مقاصد کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں