اپواء مانچسٹر کا اجلاس چیئرپرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کی صدارت میں منعقد

Spread the love

اپواء مانچسٹر کا اجلاس چیئرپرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کی صدارت میں مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزير کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔

مانچسٹر ( صابرہ ناہید ). فلاحی تنظیم اپواء مانچسٹر کا اجلاس مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا کووڈ 19 کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ عرصہ سے اجلاس نہیں ہو ئے تھے ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ھوا – سب سے پہلے اپواء کے ممبران نے نئی چیز پرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کو اپنا تعارف کرایا۔ اس موقع پر بیگم نازیہ طارق نے اپنا باقاعدہ تعارف کروانے کے بعد بتایا کہ انھوں پہلے کبھی کسی بھی آرگنائزیشن کے ساتھ باقاعدہ کام نہیں کیا میں آپ سب ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے مجھے اپوا مانچسٹر کا چئیر پرسن منتخب کیا ۔ اپواء کی چیئرپرسن ہونے سے میری یہ ؛کوشش ہوگی کہ تمام ممبران کے ساتھ ملکر کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کروں اور آپ سب سے مل کر فلاحی کاموں میں باقاعدہ عملی طور پر اپنا کردار ادا کروں امید کرتی ہوں کہ ممبران بھی میرے ساتھ تعاون کریں گے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری اپوا بیگم نصرت احمد نے اپواء کے مسودات بیگم نازیہ طارق کے حوالے کئےاور اپواء کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔ اجاس میں اپواء کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں وائس چیئر پرسن بیگم عابدہ غزنوی ، جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد ، بیگم اقبال مغل ، ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اختر اور میڈیا رپورٹراور فنانس اسسٹنٹ صابرہ ناہيد چودھری نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آخر میں محترمہ نازیہ طارق کی جانب سے پر تکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جس میں پشاوری کھانوں کے علاوہ دیسی لاھوری کھانوں کا بھی بندوبست کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں