گذشتہ دو دہائیوں سے کینٹ وارڈز میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا,علامہ قاری آصف

Spread the love

عوام اب اسلام پاکستان اور عوام کی خدمت کا منشور رکھنے والوں کو موقع دیں۔ عبدالقادر ملکانی

حیدرآباد(نماٸندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپوٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی راہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے ضلعی امیر علامہ قاری محمد آصف کے ہمراہ گذشتہ روز شاہ لطیف آباد کے کینٹ وارڈز 9 اور 10 میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ارشد علی امیدوار براۓ وارڈ 9 اورمحمد آصف امیدوار براۓ وارڈ 10 بھی موجود تھےاس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے ضلعی امیر علامہ قاری محمد آصف نے کہا کہ گذشتہ 2 دہائیوں سے کینٹ وارڈز میں کوئی قابل ذکر عوامی فلاحی کام ہوا نہ کوئی منصوبہ ترتیب دیا گیا جو سیاسی پارٹی بھی الیکشن جیتی اس نے بلدیاتی وسائل کو اپنی جیبیں بھرنے کے لیۓ استعمال کیا عوام تک اس کے فوائد نہیں پہنچ سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ضلعی ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ عوام صحیح فیصلہ کرے اور آزماۓ ہوۓ اور عوامی خدمت میں ناکام لوگوں کو مسترد کردیں اور اسلام پاکستان اور عوام کی خدمت کا منشور رکھنے والے ٹی ایل پی کے امیدواران کو موقع دیں ان شاء اللہ ہم مایوس نہیں کریں گے تقریب سے رابطہ سیکریٹری عمران قریشی نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں