

ہیڈرزفیلڈ (عارف چودھری) بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن کے مایہ ناز کھلاڑی کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لئے انکی یاد میں ٹورنا منٹ کا انعقاد کروا کروا کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں انکی خدمات کو سراہا نے میں مثالی کردار کرتے ہیں ایسے ہی ہیڈرزفیلڈُ ز سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے مایا ناز کھلاڑی پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں ہیڈرزفیلڈ کی مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں انکی فیملی اور دوستوں نے پرویز تنویر امیموریل کرکٹ ٹورنا منٹ منعقد کروایا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لے کر عظیم کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ٹورنامنٹ میں نالہ ٹائیگر Nalla tiger نے فائنل میں پیڈک اولڈ سٹار کو پانچ وکٹ سے ہرا کر تنویر میموریل کرکٹ کپ جیت لیا مہمان خصوصی بر طانیہ کی ممتاز مزہبی شخصیت حافظ کرامت اور کاروباری شخصیت محمد سا جر SAJAR تھے کپ جیتنے والی ٹیم کو ونر کپ کے ساتھ ڈھائ سو پونڈ بھی دئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی اور مرحوم پرویز تنویر کے انکل محمد ساجر (SAJAR)نے کہا کہ پرویز تنویر بہت عظیم کھلاڑی تھے انکا کمیونٹی سے بھی بہت قریبی تعلق تھا یہ ٹورنامنٹ اسی کی یاد میں ہے میں تمام ٹیموں اور کمیونٹی کا ٹورنامنٹ میں شرکت پر انکا شکر گزار ہوں -منتظمین اور کھلاڑیوں نے انتہائ خوش اسلوبی سے اپنا فرض سر انجام دیا-مرحوم پرویز تنویر کے بھائ آصف تنویر نے کہا کہ میرا مرحوم بھائ کرکٹ کا بہت اچھا آل راؤنڈر تھا ھم ہر سال اسکی یا د میں ٹورنامنٹ کراتے ہیں اگلے سال اس سے بھی زیادہ بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرائیں گے ٹورنامنٹ اگست میں ہونے کی وجہ سے ہم میچ کے ساتھ آزادی کا جشن بھی منا رہے ہیں -اس موقع پر چئیرمین ڈریک کرکٹ لیگ جان ایڈی نے کہا کہ پرویز تنویر کرکٹ کا بہت اچھا کھلاڑی تھا انکی یاد میں ٹورنامنٹ کرانا بہت اچھی بات ہے میں میچز کو دیکھ کر انجوائے کر رہا ھوں یہ دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ھوں کہ آج میچ دیکھنے کے لئے کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں آئ ہے مرحوم تنویر کے بیٹے عبدالوحید نے کہا یہ ٹورنامنٹ والد محترم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کرایا گیا ٹورنامنٹ کو منظم کرنے میں کر کٹ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ ایمپائر رانا محمد ندیم عرف ناڈی نے اہم کردار ادا کیا ۔ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پرویز تنویر کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا مادر وطن سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے