پیر سید لخت حسینین شاہ نے اپنے ہیڈ آفس ناٹنگھم میں راجہ اسکندر علی سینئر ڈپلومیٹ برٹش ایمبیسی کے اعزاز میں عشائیہ دیا

Spread the love

نوٹنگھم سے سید آل محمد کی رپورٹ:

پیر سید لخت حسینین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے اپنے ہیڈ آفس ناٹنگھم میں راجہ اسکندر علی سینئر ڈپلومیٹ برٹش ایمبیسی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جو انقرہ،  ترکی میں ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ عشائیہ میں ناٹنگھم شہر سے مسلم کمیونٹی کے سیاسی ، مذہبی اور سماجی  رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اپنی گفتگو میں لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے راجہ اسکندر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ عنقریب پاکستان ریڈلسٹ سے نکل جائے گا اور لوگوں کے لئے پاکستان- یوکے سفر آسان ہو جائے گا ۔
مسلم ہینڈز کے ترکی میں پروجیکٹس کے حوالہ سے انھوں نے مسلم ہینڈز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ پیر سید لخت حسنین نے راجہ اسکندر کی کمیونٹی خدمات کی تعریف کی اور مسلم ہینڈز آنے کی دعوت قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ میں الطاف عباسی ، اکرم دریجہ، جاوید عباسی و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں