میاں لطیف رضا کی بیرسٹر امجد سے ملاقات

Spread the love

لندن ( عارف چودھری)

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے سابق کوآرڈی نیٹر میاں سلیم رضا کی راچڈیل میں مسکم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات۔ دونوں نے ملکی معاملات ،انصاف کی ابترہوتی صورت حال،عوام کی بے چینی اور ملک کی اقتصادی تشویشناک حالت پر گفتگو کی۔

میاں سلیم رضا نے نواز شریف کے دور کو اقتصادی طور پر سنہرا دور قرار دیا جب نتائج پر مبنی پراجیکٹ بنتےتھے اور مکمل بھی ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا تباہی کا اندازہ صرف اس بات سے لگالیں کہ لاہور اسلام آباد اور ملتان میٹرو ملا کر 103 ارب میں مکمل ہوئیں اور تحریک انصاف کے تبدیل شدہ پاکستان میں پشاور میٹرو اکیلی 106 ارب روپے میں بنی جو کہ اب بھی شکایات کے ڈھیر پر چل رہی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس ٹیم ہے، تجربہ ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وژن تھا اور وژن اور پلان آف ایکشن ہے ۔ انکے پاس شہباز شریف “شہباز سپیڈ “سمیت ایک بہترین منتظم اعلی کے طور پر موجود ہیں ۔انکے وزیر خزانہ اسحق ڈار صاحب نے اقتصادیات میں نیوکلیائی تبدیلیاں لائیں اور ڈالر سو روپے پر رہا جی ڈی پی 5 سے اوپر گیا اور پاک چائینہ کاریڈار جیسے تاریخی منصوبے شروع ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے زمہ داران موجود تھے اور سبز پاسپورٹ کی عزت تھی۔ انشااللہ وہ وقت دوبارہ آئے گا جب ووٹ کی عزت اور صحیح گنتی ہوگی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اس موقعہ پر کشمیری لیڈر سید علی گیلانی صاحب اور بلوچ راہنما اور پہلے وزیراعلی سردار عطااللہ مینگل صاحب کی رحلت پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور انکی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے میاں سلیم رضا کو اپنے کام پر مشتمل کتاب “پاکستان کا سفر “بھی پیش کی۔ اس موقعہ پر راچڈیل کے کمیونٹی راہنماء اسلم جلال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں