انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پرل ریسٹورنٹ اوڈنشاہ میں ایک پروقار تقریب تقریب کا انعقاد

Spread the love

انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نارتھ ویسٹ کے صدر رانا ضیاء اسلم اور انکی ٹیم کی جانب پرل ریسٹورنٹ اوڈنشاہ میں ایک پروقار تقریب تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر تھے

آشٹن (عارف چودھری)

آشٹن کے علاقے اوڈنشاہ Audanshaw کے پرل ریسٹورنٹ میں انٹرنیشنل لائیرز ایسوسی نارتھ ویسٹ چپٹٹر (Chapter) کی پروقار تقریب حلف وفاداری کا انعقاد انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نارتھ ویسٹ کے صدر رانا ضیاء اسلم اور انکی ٹیم نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر تھے نو منتخب عہیدیداروں سے صدر آئ ایل اے بیرسٹر راشد نے حلف لیا تقریب میں برطانیہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رانا عبدالستار ایڈوکیٹ کو انٹرنیشل لائیرز ایسوسی ایشن نارتھ آف انگلینڈ کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ نارتھ ویسٹ کے منتخب عہدیداران میں صدر رانا ضیاء اسلم جنرل سیکرٹری صہیب احمد سینئر نائب صدر بلال بابر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہبات رانجھا جوائنٹ سیکرٹری رانا تیمور منج -سیکرٹری اطلاعات سعید احمد شامل تھے دوسرے مہمانوں میں ، ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم مئیر راچڈیل عاصم رشید -سابق ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید ٹریڈ کمرشل سیکرٹری چودھری اختر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کے سابق چیئرمین   ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک، انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نارتھ ویسٹ کے صدر رانا ضیاء السلام ڈسٹرکٹ جج فیاض افضل پیرزادہ سردار احمد قادری – سالیسٹر مقبول ملک کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی قونصل جنرل طارق وزیر نے منتخب عہدیداران کو مبارک دی اور کہا کہ ہمارا تعاون ھمیشہ انکے ساتھ رہے گا انکو چاہئے کہ بر طانیہ بھر کی وکلا تنظیموں کو بھی ساتھ لے کر چلیں انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر بیرسٹر راشد اسلم نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو تفصیل سے بیان کیا اور کہا کہ ھم دنیا بھر میں جہاں ہیومن رائٹس کے مسائل ہوئے انکے لئے آواز اٹھائیں گے -او پی ایف گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کو نارتھ ویسٹ کی باڈی تشکیل دینے پر مبارکباد دیتے ہیں وکلا کا پاکستان کی ڈیولپمنٹ میں بہت بڑا رول ہے ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہا تھا کہ میں تمام عہیدیدران کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل بننا ہے اس موقع پر سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم کا کہنا تھا کہ میں رانا عبدالستار اور نارتھ ویسٹ کی ٹیم کو مبارک دیتا ھوں اور امید کر تا ھوں کہ آئ ایل اے پوری دنیا میں پاکستانی وکلا کو اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے صدر آئ ایل اے نارتھ بآف انگلینڈ رانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ میں آئ ایل اے کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے مجھے نارتھ آف انگلینڈ کا صدر بنایا کوشش کرونگا کہ اپنی زمہ داریاں اچھی طرع نبھاؤں اور اپنے دوسرے دوستوں کو بھی آئ ایل اے میں شامل کرواؤں گا آئ ایل اے نارتھ ویسٹ کے صدر اور میزبان رانا ضیاء اسلم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کے مستقبل کے پروگرامز کی تفصیل بتائ شاھد ندیم اور چودھری عنصر نے بھی آئ ایل اے کے متعلق بات کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سعید احمد نے احسن طریقے سے ادا کئے آخر میں معزز مہمانوں کو شیلڈز اور سرٹفکیٹس بھی دئے گئے اور مہمانو ں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں