ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کہ دنیا بھر کے سیاح ہمارے ھوٹل میں کھانا کھانے آتے ہیں, مینجر عامر

Spread the love

(رپورٹ چودھری عارف )

دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن کی  معیشت کو استحکام اور مضبوط دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہیں افریقہ کے ملک مراکش کےںسیاحتی مقام اگادیر میں پاکستانی کھابوں کا ذائقہ دوبالا کرنے کے لیے قائم ریسٹورنٹ اپنی منفردتیت کی وجہ سے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز رہتا ہے ۔مقامی ریسٹورنٹ کے مینجر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پندرہ سال سے ریسٹورنٹ کا کاروبار کر رہے ہیں برطانیہ اور دنیا بھر سے یہاں سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے مقامی کونسل ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے ہم یہاں سے پاکستان زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔فاروق قیوم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہمارا کاروبار بہت اچھا تھا وبا کی وجہ سے اس میں کمی ہوئ ہے لیکن اب دوبارہ بہتر ہو رہا ہے ہم یہاں سے پاکستان اپنے خاندان کی مالی مدد زرمبادلہ بھیجنے کی شکل میں کرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔ چودھری منیر -مبشر بٹ -ریاض کھوکھر -چودھری اقبال-شاھد رفیق -راجہ شبیر کاکڑوی کا کہنا تھا کہ اگادیر سیر و تفریح کے لیے آئے ہیں یہاں پر پاکستانی کھانے کھا کر بے حد محضوظ ہوئے اور بالی ووڈ ریسٹورنٹ اگادیر کے اسٹاف کا رویہ بھی قابل تعریف ہے ۔

مراکش کےںسیاحتی ساحل سمندر پہ واقع شہر اگادیر میں پاکستانی لذیذ کھابوں سے دنیا بھر سے آنے والے سیاح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں