پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چئیرمین وسیم رامے کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور بے ضابطگیوں کی بنا پر عہدے سے ہٹایا جا رھا ہے

Spread the love

قریبی حکومتی زرائع کے مطابق پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چئیرمین وسیم رامے کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور بے ضابطگیوں کی بنا پر انکو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رھا ہے

لندن/لاھور(خصوصی رپورٹر ) حکومتی قریبی زرائع کے مطابق پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چئیرمین وسیم رامے کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور مختلف بے ضابطگیوں کی بنا پر بہت جلد انکو انکے عہدے سے فارغ کیا جارہا ہے باوثوق زرائع کے مطابق حکومت کو انکے خلاف واضع ثبوت مل گئے ہیں جس کی بنا پر حکومتی اعلی حکام نے انہیں انکے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئ ہے یاد رہے کہ وسیم رامے کا تعلق بر طانیہ سے ہے اوورسیز ہونے پر انکو یہ عہدہ دیا گیا لیکن وہ اپنے عہدے پر انصاف سے کام نہیں کر سکے اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت کو کئ شکایات کیں جس کی مکمل انکوائری کر کے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا زرائع کے مطابق انکی جگہ ایک نہایت ایماندار کردار کے حامل شخصیت کو پنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چئیرمین لگایا جا رہا ہے حکومت پنجاب کو یقین ہے کہ یہ شخصیت اگلے دو سالوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی اور حکومت کے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کروائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں