اردو گلوبل نیوز ناٹنگھم کی طرف سے ایک سروے کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا کہ بچوں کی اسکول کی تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم کیونکر ضروری ہے ۔ اس میں کمیونٹی کے سیاسی مذہبی سماجی اور عوام نے حصہ لیا ۔
مذہبی اسکالرز نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے مسائل کا حل یہ ہے کہ بچوں کی صحیح طریقے سے تربیت کی جائے اور ان کے اخلاقی عادات و اطوار کا بغور جائزہ لینا والدین کا فرض ہے اور اس سلسلہ میں ان کی دینی تربیت بہت اعلی کردار ادا کر سکتی ہے ۔ اور اس سلسلہ میں مساجد کا رول زیادہ واضح انداز میں ابھر کر آتا ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایسی مساجد میں بھیجا جائے جہاں ان کے اخلاق کی بہتری پر کام کیا جائے۔
اچھا فرد وہی ہے جس کی دینی تربیت بھی اچھے خطوط پر ہوئی ہو اور قومیں جبھی بنتی ہیں اگر ان کے اخلاق اچھے ہوں اور اس کے لئے بچپن سے تربیت کی ضرورت ہے ۔
سروے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایک اچھا انسان اور با اخلاق شہری بننے کے لئے ضروری ہے کہ بچپن سے دینی تعلیم حاصل کی جائے اور اچھے انداز میں بچوں کی تربیت کی جائے
