نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کو سراہانے کے لیے کیسل مییر کمیونٹی سنٹر راچڈیل میں تقریب کا انعقاد

Spread the love

کمیونٹی حب برٹش پاکستانی فاؤنڈیشن کی روح رواں کمیونٹی لیڈر عاطفہ شاہ جانب سے نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کو سراہانے کے لیے کیسل مییر کمیونٹی سنٹر راچڈیل میں تقریب کا انعقاد ہوا ۔ ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسلر عدالت علی کونسلر شکیل کونسلر ثمینہ ظہیر -حسن علی -ندیم مارکس -سماجی خاتون مہک نے خصوصی شرکت کی۔

راچڈیل (عارف چودھری)
دی کمیونٹی حب برٹش پاکستانی فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کی دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مالی امداد جمع کرنے کے لیے رضاکارانہ خدمات کو سراہانے اور انہیں تعریفی شیلڈ پیش کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کی روح رواں عاطفہ شاہ نے  پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر عدالت علی، کونسلرز ثمینہ ظہیر ، شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض حسن  اور مارکس نے ادا کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی لیڈر عدالت علی کا کہنا تھا کہ تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی نوجوانوں کو معاشرے کا حصہ بنانا ضروری ہے مجھے امید ہے مستقبل میں بھی نوجوان کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے۔ کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہماری لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کریں۔ نوجوان نسل میں نمایاں مقام رکھنے والے نشید فنکار پرنس نصیب کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت اعزاز کی بات حسن نے نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کے صلہ میں انہیں تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا جس سے انکی حوصلہ افزائی ہوئ۔ محمد عزیز کا کہنا تھا کہ حسن نے گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہم انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کے کام کو سراہنا تھا ہم کمیونٹی کے لیے مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے۔ کمیونٹی لیڈر مہک کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا تواتر سے انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انکی تربیت ہوتی رہے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے گھریلو و دیگر مسائل حل کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ دوسروں کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو لئے ایسے پروگرام ہونے چاہئے نشید فنکاروں نے اسلامی نظمیں سنا کر تقریب میں شریک حاضرین کے ایمان کو تازہ کیا۔ 

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے نوجوانوں کا ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے رضاکارانہ خدمات روشن مستقبل کی ضمانت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں