نوٹنگھم کے ایسٹ مڈ لینڈ کانفرنس سنٹر میں 22 ویں سالانہ کانفرنس کا اہتمام

Spread the love

رپورٹ۔ سید آل محمد۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یوکے کی ایسوسی ایشن KEMCA نوٹنگھم کے ایسٹ مڈ لینڈ کانفرنس سنٹر میں 22 ویں سالانہ کانفرنس اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں برطانیہ بھر سے تنظیم کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز اور فیملیز نے شرکت کی ۔

مزید تفصیلات ہمارے نمائندے سید آل محمد کی اس رپورٹ میں
ڈاکٹر غلام مرتضی کا کہنا تھا کہ تقریبا ڈیڑھ سو سال سے قائم ہونے والے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج جسے ایشیا کے قدیم ترین کالج ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے سے گریجویٹ ہونے والے چھ سو ڈاکٹرز کی یہ تنظیم پچھلے بیس سال سے سالانہ کانفرنس اور گالا ڈنر کا اہتمام کرتی ای ہے۔
پچھلے سال کووڈ 19 کی وجہ سے یہ کانفرنس منعقد نہ کی جاسکی لیکن آج پورے یوکے سے ڈاکٹر نے کانفرنس میں شرکت کی ہے ۔
شرکاء نے پچھلے دو سال ڈاکٹروں کی ان تھک محنت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس کانفرنس میں چند اہم فیصلے کیے ہیں کہ کس طرح جدید تحقیق اور ٹریننگ سے ہم پاکستان میں اپنی طبی اداروں کی صحت سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں.

ڈاکٹر عبداللہ گجر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیسے ہم نے جدید سہولیات اور میڈیکل علاج سے اپنے اسپتالوں کو بہتر بنانا ہے اور جو فلاحی ادارے پاکستان میں کام کر رہے ہیں ان کو کیسے سپورٹ کرنا ہے ۔
نومنتخب چیئر ڈاکٹر تابندہ دگل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں جدید تحقیق کو موثر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہم اقوام عالم کا مقابلہ کر سکیں۔
پرتکلف عشائیے کے بعد شرکاء کے لیے لائیو میوزک اور بچوں کے لئے اسپیشل انٹرٹینمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں