جاجو گروپ کے چئیرمین ڈاکٹر شہباز جاجو کے نئے ریسٹورنٹ اور شادی ہال کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)

جاجو گروپ کے چئیرمین ڈاکٹر شہباز جاجو کے نئے ریسٹورنٹ اور شادی ہال کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا نظامت کے فرائض سماجی سیاسی راہنما عالیہ ہاشمی نے احسن طریقے سے ادا کئے گولڈن آرٹس کے ایم ڈی نجیب اللہ نے پروگرام کے انتظامات بہت اچھے طریقے سے کئے تھے پروگرام کے مہمانان خصوصی ممبرز پارلیمنٹ افضل خان اور نویندو مشر ا تھے -پروگرام میں مقامی گلوکاروں باسو -عباس اور عرفان خان عرف عفّی نے محفل کو چار چاند لگا دئے اس موقع پر ڈاکٹر جاجو نے کہا آج میری والدہ کی برسی پچاسویں برسی ہے انکی یاد کے لئے آج کا دن چنا میں نے ہمیشہ کمیونٹی کو نئے ریسٹورنٹ اور مختلف کھانوں کو انٹروڈیوز کرایا انہوں نے تمام مہمانوں کو تقریب میں آنے پر شکریہ ادا کیا ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کووڈ کے بحران کے بعد ڈاکٹر شہباز جاجو مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک نے نئے مِلن ریسٹورنٹ اور شادی ہال کھولا جس سے لوکل کمیونٹی کو اچھے کھانے ملیں گے گولڈن آرٹس کے چیف ایگزیگٹیو نجیب اللہ نے کہا کہ مانچسٹر میں اچھے کھانوں کی ھمیشہ کمی رہی ہے امید ہے مِلن ریسٹورنٹ اس کمی کو پورا کرے گا بزنس مین کمار نے مِلن ریسٹورنٹ اینڈ شادی ہال کی اوپننگ پر ڈاکٹر جاجو کو مبارکباد دی مشہور کمیونٹی لیڈر عالیہ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ مِلن ریسٹورنٹ میں ایشیائ فوڈ کے علاوہ کانٹی نینٹل فوڈ بھی میسر ھو گا یہ مانچسٹر میں ایک مثالی ریسٹورنٹ ھوگا بر طانیہ کے مشہور بزنس مین اور ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے مینجنگ ڈائریکٹر ذاھد اقبال نے مِلن ریسٹورنٹ کی اوپننگ میں خصوصی شرکت کی عارف چودھری مانچسٹر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں