اثر ورسوخ کی بنیاد پر ایم جی موٹرز کے گرفتار ملزمان کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جانے لگا

Spread the love

مرحوم ثوبل گوندل

ایم جی موٹرز کا جنرل مینیجر

برمنگنھم(غلا حسین )ایم جی موٹرز کے ایم ڈی کے مجرمانہ فعل سے سہیل احمدگوندل موقع پر جاں‌بحق،مقدمہ درج ،دومحافظ‌ گرفتار کر لیے گئے تھے اور ساتھ ایم جی موٹرز کے جنرل مینجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔لیکن اثر رسوخ کے بناء پر پولیس کی جانب سے انہیں جیل کے اندر پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔ قتل کے مقدمہ میں ملوث افراد کو تفتشیی کے دفتر میں بیٹھا کر کھانا دیا جانے لگا۔پولیس نے گرفتاری کو التوا میں ڈال دیا۔مقدمہ کے مدعی غوث گوندل نے اعلی حکام سے تحت کاروائی کی اپیل۔

،ثوبل گوندل مرحوم کے بیٹے غوث‌گوندل نے موقف اختیارکیا میرے والد ثوبل احمد گوندل کئی ماہ اپنی گاڑی کی ایڈوانس قیمت اداکردینے کے باوجود گاڑی نا ملنے پرگاڑی کے مطالبہ پر ایم جی موٹرز پیکیجز مال گئے جہاں‌ایم جی موٹرزکے جی ایم نے تلخ کلامی کے بعد مرحوم سہیل احمد گوندل کو ان ہی کی گاڑی میں‌یرغمال بنالیا جہاں‌ان کی صحت اچانک خراب ہونے سے مرحوم کی حالت مسلسل بگڑتی رہی ڈرائیورکے منت سماجت کے باوجود جی ایم ایم جی موٹرز نے اسلحہ بردارمحافظوں کے ہمراہ گاڑی کو جانے نا دیا جس سے مرحوم کی موقع پر وفات ہوگئی.انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ‌حلقوں سے والد کے مبینہ قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے .
سابق ایڈیشنل اینڈسیشنل جج جہلم و سابق صدرڈسٹرکٹ‌بارایسوسی ایشن و چیف آرگنائزرجہلم فورم الیاس گوندل کے کزن کی ناگہانی موت کی خبر کے بعد کمیونٹی کے افرادمیں تشویش کی لر دوڑگئی.کمیونٹی نے ایسے واقعات کو پاکستان کی بدنامی اوراوورسیز کے لیے عدم تحفظ کا باعث‌قراردیا ہے.اردو گلوبل میدیا نیٹ ورک کی تمام ٹیم غوث گوند ل اور الیاس گوندل کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔اور اس بات کی پرزو مذمت کرتی ہے کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں