حضرت داتا گنج بخش سید علی بن عثمان ہجویری کے عرس کی مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ کے جید علماء کرام علامہ صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری اور حضرت علامہ محمد شاہجہان مدنی -چودھری نصیر سا ہیوالی -ملک عظیم -قاری جاوید اختر نے شرکت کی ۔
مانچسٹر(چودھری عارف )
حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ کے سالانہ عرس پر قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا محفل کے انتظامات سینئر صحافی سماجی ادبی شخصیت ملک عظیم -استاد صفدر اور انکے رفقا نے کئے تھے جس میں برطانیہ کے جید علماء کرام اور حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ سے دلی محبت و عقیدت رکھنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز دینی راہنما قاری جاوید اختر نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر علامہ شاہجہان مدنی کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کی تعلیمات انسانیت پر یقین رکھنے والوں کے لیے یکساں ہیں بلاشبہ داتا گنج بخش کی تعلیمات عصر حاضر میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کے لیے ضرورت ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے امن اور آشتی کے چراغ روشن کیے جا سکتے ہیں۔ مولانا احمد نثار بیگ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والوں کے دل میں حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کی محبت پائ جاتی ہے اور حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ سے جو ہماری نسبت ہے ہم اپنے نوجوانوں میں منتقل کر رہے ہیں اسی وجہ سے نوجوان محفل میں شریک ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں داتا گنج بخش کی محبت و الفت میں جینا مرنا نصیب فرمائے۔ عظیم ملک کا کہنا تھا کہ ہم داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کا عرس مناتے رہیں گے انکے احکامات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اگر ہم ان پر عمل کریں تو دنیا کی کوئ مشکل و پریشانی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔ چوہدری نصیر ساہیوالی کا کہنا تھا کہ عرس میں بڑی تعداد عقیدت مندوں اور علمائے کرام نے شرکت کی ہم ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کا عرس مناتے رہیں گے ۔ آخر میں سینئر صحافی اور مزہبی شخصیت علامہ عظیم جی نے مدینہ منورہ شریف سے ویڈیو کال کے زریعے خصوصی دعا کروائ -استاد صفدر -محمد اشرف -صفدر بلوچ-اقبال صدیقی -مرزا شہزاد اور دیگر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھی روحانی محفل میں شرکت کی۔
پاکستان کی دھرتی میں مدفون حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کے فیض سے دنیا بھر میں بسنے والی انسانیت فیضیاب ہو رہی ہے