علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی کی آٹھویں سالانہ تقریب منعقد

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)

علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی کی آٹھویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد،ممبر پارلیمنٹ افضل خان، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، بزنس مین انیل مسرت اور دیگر نے شرکت کی۔مانچسٹر کے نواب ریسٹورنٹ میں منعقدہ علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی کی تقریب کا اہتمام پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹرز چیئرمین علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر عثمان خان، صدر گلوبل اقبالین آرگنائزیشن ڈاکٹر ایاز اصغر ، ایگزیکٹو ممبر ان ڈاکٹر عرفان رشید ، ڈاکٹر مدثر احمد ، ڈاکٹر کاشف چوہان ، ڈاکٹر حیات تبسم، ڈاکٹر امبر طاہر ، ڈاکٹر صائمہ نیاز، ڈاکٹر عروج کی طرف سے کیا گیاتھا۔ تقریب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی فیملیز بھی شریک تھیں۔تقریب میں کورونا وبا کے دوران برطانیہ میں این ایچ ایس میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو ہائی کمشنر پاکستان معظم احمد اور دیگر نے بھر پور سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس کو اسکالرز شپس اور ضرورت مند طلبا کو قرضہ حسنہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان خان، ڈاکٹر ایاز اصغر،ڈاکٹرز عرفان رشید، صائمہ نیاز، صائمہ شرف، کاشف چوہان، امبر طاہر ، اشرف چوہان ، عبدالحفیظ، مس شبانہ، مس حمیر ا ، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ڈاکٹر یونس پرواز کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور برطانیہ میں پاکستان کا فخر سے بلند کیا ۔علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی اپنے وطن اور شعبہ صحت میں مثبت تبدیلیوں کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ڈاکٹر ایاز اصغر کا کہنا تھا آج اکٹھے ہونے کا مقصد سماجی رابطوں کو بحال کرنا تھا اور چیرٹی کے نئے منصوبوں کے لیے چندہ جمع کرنا تھاانکا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہم اکیس بچوں کو سکالرشپ دیں تاکہ وہ میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں اسکے علاوہ قرص حسنہ دینے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے  ۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائ کمشنر لندن معظم خان نے ہم سب کو پیغام دیا ہے کہ ہمیں ملکر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کام کرنا ہے اور اگلے برس پاکستان کے چشم آزادی پر پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یونس پرواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے اقبال رحمتہ اللہ کے شاہینوں میں خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ ڈاکٹر انصر کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی دفعہ سب اکٹھے ہوئے ہیں انکا کہنا کہ ہماری تنظیم جونئیر ڈاکٹروں کی ہر طرح سے ممکن مدد کرتی ہے تاکہ وہ اپنے پیشے میں مشکلات کا شکار نہ ہوں ۔ ڈاکٹر عثمان خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہم پچھلے ڈیڑھ برس مل نہ سکے اکٹھے ہونے کا مقصد سکالرشپ کے لیے امدادی رقم جمع کرنا ہے ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان میں ضروری طبی امداد بھی فراہم کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں