


برنج بڈیز ( صابرہ ناہید مانچسٹر) کی طرف سے ولادت محمد صلئ اللہ علیہ والہ وسلم پر محفل میلاد بہت اہتمام سے منایا گیا ۔ جس میں برنج بڈیز کی خواتین کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ محفل کا اہتمام برنج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ نے کیا ۔ تقریب کے آغاز میں عظمت شہزادی نے تلاوت قرآن پاک پیش کی۔ اور مشہور نعت خواں روبی بشیر نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور خوبصورت نعتوں سے تمام محفل کا دل لوٹ لیا ۔ نگہت سلیمی اور عظمت شہزادی نے بھی نعت رسول مقبول پیش کیں ۔ آخر میں روبینہ چوہان نے دعا خیر کی اور ڈاکٹر فصہ بی بی نے سرور کائنات کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ محفل ۔میلاد النبی میں نغمانہ کنول شیخ، ڈاکٹر فصہ ، عائشہ مبشر اور صابرہ ناہید نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں برنج بڈیز کی طرف سے پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔