بیرسٹر امجد ملک کی مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات

Spread the love

او پی ایف گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کی مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے لاہور میں انکے دفتر میں خصوصی ملاقات

لندن (عارف چودھری)

چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک جو آجکل پاکستان کے دورے پر ہیں کی لیڈر آف اپوزیشن اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے لاہور میں خصوصی ملاقات ۔

بیرسٹر امجد ملک نے ان کی خیریت دریافت کی اور اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ پاکستان حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے۔عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے تنگ ہیں۔ عمران خان حکومت پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ایسے لوگوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے ہم و طنوں کی خدمت کی ہے۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنکے پاس ملکی مسائل کے حل کی کنجی موجود ہے انکے پاس ویژن تجربہ اور ٹیم ہے جو ملک کو ان گھمبیر مسائل سے باہر نکال سکتی ہے اور پاکستان عالمی تنہائی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل اور اقتصادی ابتری سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا تارکین وطن کے بارے میں نیک خیالات رکھنے&اپنے دور حکومت میں رول ماڈل اقدامات کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انشااللہ پارلیمان میں مخصوص نشستوں سے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔

بیرسٹر امجد ملک کے بیٹے سالیسٹر حمزہ ملک بھی ملاقات میں انکے ساتھ موجود تھے۔
عارف چودھری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں