

مصطفائیہ شریف چیرٹی کی طرف سے محمد مصطفی، احمد مجتبی سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت نہایت عزت و احترام سے منایا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی محفل کی مہمان خصوصی قونصل جنرل طارق وزیر کی اہلیہ نازیہ طارق تھیں۔ نظامت کے فرائض سیدہ نزہت نے نبھائے ،۔ ڈاکٹر فصہ نے اپنے خطاب میں شان رسول مقبول بیان کی صابرہ ناہيد نے مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کا تعارف کروایا۔ رضاکاروں نے محفل کو بہت خوبصورتی سے کنٹرول کیا ۔ ثناء خوان اور نعت خواں خواتین نے بہت خوبصورت نعتیں پیش کیں ۔ سکالرز نے سرکار دو عالم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر فصہ نے مہمان خصوصی کو چادر پہنائی اور کارکنان نے پھول پیش کیے۔ دیگر مہمانوں کو بھی سفید دوپٹے پیش کیے گئے ۔ میلادالنبی کے شرکاء کو غلابی چائے ، جلیبیاں اور مٹھائی پیش کی گئی۔ آخر میں تمام مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔