۔ پاکستان میں 17 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کئ قوانین پاس کئے گئے خصوصی طور پر دنیا بھر میں رہنے والوں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر انکا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ھو گیا ھے اسی خوشی میں پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنماؤں سابق جنرل سیکرٹری یو کے سید باسط شاہ مشوانی اور سابق صدر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ منور نیازی نے پی ٹی آئ کے دوسرے راہنماؤں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشیائیہ دیا – اس موقع پر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ انجم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو قوانین پاس کئے ہیں ہمیں اب وزیر اعظمُ عمران خان سے امید ھے کہ وہ عوام سے کئے دوسرے وعدے بھی اگلے الیکشن سے پہلے پورے کریں گے – پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے سینئر راہنما ڈاکٹر عبدالباسط طاہر کا کہنا تھا کہ 17 نومبر 2021 پاکستان کے لئے تاریخی دن تھا جب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا -الیکٹرانک ووٹ کی مشین کا ستعمال کا قانون پاس ھو اور صحت کے حوالے سے قوانین کے دورس نتائج حاصل ھونگے -پی ٹی آئ یو کے کے سابق جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ مشوانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کر نے کے بعد اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنے پر پاکستان کی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن نے بلز کی مخالفت کر کے اپنے ھی ساتھ زیادتی کی ہے اس موقع پر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے سابق صدر منور نیازی نے پی ٹی آئ کے راہنماؤں کا اکٹھا ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر اب انکے تمام مسائل حل ھونگے کیونکہ اب لیڈر شپ انکی دہلیز پر آئیگی -پی ٹی آئ کے کارکن زوہیب اختر نے ووٹ کا حق ملنے پر خوشی کا اظہا ر کیا۔
