برطانیہ میں ماہرین نفسیات پر مشتمل پاکستانی ڈاکٹرز کی منفرد تنظیم کی سالانہ تعلیمی کانفرنس

Spread the love

رپورٹ سید آل محمد یو جی نیوز برمنگھم۔۔ برطانیہ میں ماہرین نفسیات پر مشتمل پاکستانی ڈاکٹرز کی منفرد تنظیم کی سالانہ تعلیمی کانفرنس برمنگھم کے نامور مقامی کرکٹ گرائونڈ کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں تنظیم کے سو سے زائد ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دور حاضرمیں درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے ذہنی امراض اور اس متعلقہ مسائل با رے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر برطانیہ کے ماہرین نفسیات پر مشتمل ایک بڑے تعلیمی ادارے برطانوی رائل کالج کے ڈین ، صدر اور رجسٹرار نے خصوصی شرکت کرتے ہو ئے اپنے اپنے تجربات ، مشائدات اور تجزیات سے دیگر ماہرین کو مستفید کیا ۔ ماہرین نفسیات اور دماغی امراض سے متعلقہ معالجین کا کہنا تھا کہ کورونا قہر کی بدولت ہما ری زندگی میں بہت سی تبدیلیا رونما ہوئی ہیں جنہوں نے کسی حد تک نفسیاتی اور دما غی امراض کو بھی متاثر کیا ہے ۔ اس موقع پر بر طانیہ بھر سے نفسیاتی امراض کے شعبہ میں کا رہا ئے نمایاں سرانجام دینے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس اہم کانفرنس کے دوران تنظیم کے نئے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب بھی ہوئی ۔ جس کے مطابق ڈاکٹر شاہد لطیف تنظیم کے نو متنخب چیئرمین ، ڈاکٹر رئیس عرفان جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر اسد ملک تعلیمی سیکرٹری اور ڈاکٹر عامرسجاد خزانچی ےکے طور پر سال 2021 سے سال 2024 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں