جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہاہے کہ دبلے پن اور لمبی عمر کا راز سادہ پانی، لیموں کے رس اور سلاد کے زیادہ استعمال میں پنہاں ہے۔ میتھی، مرغن اور چکنائی والی غذائیں انسان کو نہ صرف جلد بڑھاپے کی دہلیز پر لے جاتی ہیں بلکہ انسان کی عمر میں 15 سے 20 سال تک کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپر فٹ آدمی کو بھی روزانہ 30 منٹس تک ورزش کرنی چاہیے اور سب سے بہترین ورزش پیدل چلنا ہے انہوں نے کہا کہ 40 سال سے بڑی عمر کے فربہ اندام اور موٹاپے کا شکار افراد چینی،چکنائی، گوشت اور بالائی والے دودھ کا استعمال چھوڑ دیں اور مکمل طور پر سادہ غذا استعمال کریں، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ روزانہ نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل ایک لیموں ایک گلاس سادہ پانی میں ڈال کر پینے سے انسان ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے انہوں نے کہا کہ لیموں پانی پینے کے بعد فوری طور پر 3 یا4 گھونٹ سادہ پانی پینے سے گلا خراب نہیں ہوتا، ڈاکٹر فواد مجید نے کہا کہ موٹاپے کی بڑ ی وجہ موروثی ہے اور 75 جینیٹک مارکرز اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم انسان اپنی خوراک میں سادہ پانی، لیموں کا رس اور سلاد کی مقدار بڑھا کر موٹاپے پر قابو پا سکتا ہے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ ادویات سے وزن کم کرنے والے لوگ دل اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
صدر اور وزیر اعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔
اصلاح معاشرہ میں علمائے کرام کی جہود کا کوئی منصف مزاج انکار نہیں کر سکتا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم کا سالانہ جلسہ سے خطاب
عمارہ خان کا کاروباری سفر عورتوں کی خود مختاری اور سماجی تبدیلی کا عزم
ایس ایچ او تھانہ ٹاون رضوان برکی کی دو مختلف کارروائیاں.
ئٹہ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی