جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی و تحصیل سطح پر یکجہتی سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرقیادت ڈی سی آفس تا وائے کراس تک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ڈی پی او رانا طاہر الرحمن سمیت سول سوسائٹی, انجمن تاجران, تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ, سرکاری اداروں کے اہلکاروں و افسران, میڈیا کے نمائندوں,سیاسی جماعتوں کے کارکنوں, خواتین، شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد اسی طرح چلتی رہے گی، کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے، کشمیری بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گے، ہم پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔تاہم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے پہلے کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی اظہار کیلئے کالج کے اندر ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں کالج کی پرنسپل صاحبہ، اساتذہ اکرام اور طالبات نے بھرپور شرکت کی طالبات نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے،”کشمیر بنے گا پاکستان“، ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“، ”کشمیر ہماراہے“،ریلی کے بعد تمام طالبات کالج کے اسمبلی گراؤنڈ میں اکھٹی ہو ئیں اور تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سال چہارم کی طالبہ ثمرین نے حاصل کی تلاوت کے بعد گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات ﷺ کی سعادت سال اول کی طالبات عزیز فاطمہ نے حاصل کی اسکے بعد طالبات نور فضیٰ اور ساتھیوں نے ملی نغمے پیش کئے، کہکشاں، ثمرین، عزیز فاطمہ نے تقاریر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ بھارت اور بین الااقوامی طاقتوں پر زور ڈالا کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو فی الفور پرامن طریقے سے حل کرنے کے اقدامات کریں تاکہ خطے کا امن برقرار رہ سکے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا حصول ممکن ہو۔
ایس ایچ او تھانہ ٹاون رضوان برکی کی دو مختلف کارروائیاں.
ئٹہ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی
حکومت کا پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان
جنوبی ایشیائی کاروباری خواتین کے درمیان باہمی روابط استوار کرنے بارے متحرک سماجی خاتون اور فاؤنڈر آف لیڈنگ وومن ان بزنس نورین شہزاد نے ڈوکن فیلڈ ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا
“نیو خانکی بیراج کی لانگ لائف مینٹیننس کریکس فری اور بہترین ورکنگ اور خطرات سے 100 فیصد محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے