عوام کو اشیائے صرف کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کے لئے پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے پرائس چیکنگ کا عمل جاری

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر عوام کو اشیائے صرف کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کے لئے پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے پرائس چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سوشل ویلفیئر آفیسر چیچہ وطنی/سپیشل پرائس مجسٹریٹ محمد عباس نے چیچہ وطنی میں مختلف دوکانوں پر اشیاء صرف کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کریانہ شاپس پر سستے آٹے کی فروخت کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ دوکاندار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آٹے، چینی اور گھی کی سبسیڈائزڈ ریٹ پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے تاکہ عام آدمی کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں