چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ نجی و کمرشل تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد لازمی قرار دیاگیا

Spread the love

گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ نجی و کمرشل تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد لازمی قرار دیاگیا ہے جب تک زمین کے کاغذات مکمل نہیں ہونگے کوئی بھی نقشہ منظور نہیں کریں گے کمرشل تعمیرات کیلئے پارکنگ اور ٹائلٹ کی سہولت نہ دینے والے پلازہ مالکان کو مارکیٹیں بنانے کی منظوری نہی ملے گی غلط بیانی کرنے والے تمام مالکان کے خلاف کاروائی کیلئے ادارہ ہذا دیر نہیں کرے گا یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ انسپکٹر اپنے اپنے سیکٹرز میں کڑی نگرانی کریں، بغیر نقشہ منظوری کے بنائے جانے والے مکانوں کی روزانہ بنیادوں پر رپورٹ دیں، اور بازار ایریامیں تعینات بلڈنگ انسپکٹرز چوری چھپے کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم تیز کریں، کوئی رعائت نہیں دیں گے بالخصوص لب دریا، کھاری ایریا اور دریا کے آس پاس تعمیرات پر کڑی نگرانی کریں، سیلاب سے متاثر ہونے والے جگہوں پرتعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سول ایوی ایشن حکام کی درخواست ائیرپورٹ رن وے سے کوئیک رسپانس کے تحت پانی کو صاف کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں