لندن عارف چودھری
مسجد حیات النبی اولڈھم میں سالانہ سراج المنیرا کانفرس۔ 2024 کا انعقاد ہوا -سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے حضرت عبدالقدیر اعوان نے خصوصی شرکت کی -عاشقانَ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کے اپنے ایمان کو جلا بخشی – سیاسی سماجی مزہبی شخصیت کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی -حاجی راجہ شبیر کاکڑوی اور عابد علی نے روحانی محفل کا انعقاد کیا – کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا -اور اسکے بعد آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کا شرف افتخار احمد کو نصیب ہوا – اس موقع پر حضرت عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ امت کے ساتھ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کا درس دیا جاتا ہے -تاکہ ہمارا کردار دین اسلام کی طرف عملی دعوت دے -اور پھر نوجوان نسل کی دینی و دنیاوی تربیت کی جاتی ہے -تاکہ بحثیت مسلمان وہ ہماری اقدار کو آگے لے کر چلیں -اور تیسری کوشش ہوتی ہے کہ عملی رہا جائے- میزبان کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی -حاجی راجہ کبیر کا کڑوی اور عابد علی نے حضرت عبدالقدیر اعوان اور کانفرنس میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں اس سے بڑی کانفرنس کا انعقاد کریں گے -مسجد حیات النبی اولڈھم کے روح رواں راجہ ظفر اقبال اور کاروباری مزہبی شخصیت اشفاق ٹوپہ نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اپنی اور نوجوان نسل کی حقیقی راہنمائی و تربیت کر نا ہے -بلال اور جمال کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اللہ اور رسول کی اطاعت اور تسکیہ نفس کی پاکیزگی ہے -کانفرنس میں شریک افراد کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئی
