لندن۔ عارف چودھری
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر حضرت پیر عبد القدیر اعوان دین اسلام تبلیغ کے لیے برطانیہ کے دورہ پر ہیں ۔ برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں سراج المنیرا کانفرنس کے تحت ممتاز کاروباری کمیونٹی و مذہبی شخصیت محمد یوسف کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد ہوا اہل ایمان کی بھرپور شرکت ۔ اس موقع پر حضرت پیر عبد القدیر اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل کے ساتھ والدین کو اپنا وقت دینا چاہیے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں ۔ آقائے کائنات بھی اپنے نواسوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا ہم آقائے کائنات کے امتی ہیں انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی ہماری نجات ہے ۔ میزبان امیر محمد یوسف نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے روحانی محفل میں شرکت کی اور پیر عبد القدیر اعوان کے بیان سے استفادہ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ آجکے دور میں ہم جسمانی اور ذہنی طور پر اپنا علاج کرواتے ہیں اور روحانیت سے دور ہیں حضرت پیر عبد القدیر اعوان ہمیں اسکی تعیلم دیتے ہیں جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ مزہبی شخصیت اور برطانیہ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے نگران نجم چودھری اور چودھری جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ قبلہ پیر عبد القدیر اعوان کے بیان سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملا معاشرے کے بہتر شہری بننے کے لیے ہم سبکو سیکھنے کا بھی موقع ملا ۔ بھرین سے آئے ھوئے بلال -پولینڈ کے ضاخیہ -علی اکبر -محمد اقبال اور محمد بلال نے کہا کہ پیر عبد القدیر اعوان نے ہمیں آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا درس دیا اسی سے ہماری نجات ہے۔ پیر صاحب نے مذہب سے بالاتر ہو کر معاشرے کے لیے مفید شہری بننے کی بھی تلقین کی۔تمام مہمانوں کو امیر محمد یوسف کی جانب سے خصوصی لنگر پیش کیا گیا
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر پیر عبد القدیر اعوان کی نوجوان نسل کو سادہ عام فہم زبان میں انسانیت اور دین اسلام کی تعلیمات سے آگاہی دینے سے بآسانی سمجھنے میں دقت پیش نہیں آتی
