بلیک برن (چوہدری عارف پند ھیر )
ایم کیو ایم پاکستان کی حالیہ الیکشن میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے برطانیہ کے شہر بلیک برن کی مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن پارٹی کی تقریب کے شرکآ سے خطاب کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر الطاف شاہد سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نائب صدور خواجہ یونس ، زبیدہ خانم ، لندن کے صدر راحیل مسرور بلیک برن چیپٹر کےصدر اور تقریب کے میزبان سلامت حسین بھٹی ، سینئر نائب صد عبدالعزیز ساونت ، غلام نبی عامر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔شبیر احمد قائم خانی نے مزید کہا کہ حالیہ الیکشن کے نتیجے میں 22 قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 37 سیٹیں حاصل کر پائی جو بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ نا صرف پاکستان بلکہ پارٹی کا بھی کا مضبوط قلعہ ہے اور کراچی کو امن کا شہر بنانے میں یو کے تنظیمی ساتھیوں کا بہت بڑا کردار ہے جسے سنہری حروفوں میں لکھا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے صدر الطاف شاہد نے پی ایس پی سے لے کر ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا خدا کا شکر ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کہ بعد ایک فرد بھی ہمیں چھوڑ کر نہیں گیا بلکہ اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کہ اس فیصلہ پر بھی سرتسلیم خم کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے حالیہ الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حالیہ الیکشن میں ون پوائنٹ ایجنڈہ پر حصہ لیا تھا اور وہ یہ تھا کہ ایم کیو ایم یہ چاہتی ہے کہ تین آئینی ترامیم کی جائیں ۔ جس کے ذریعہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیئے جائیں تاکہ تمام بنیادی مسائل فل فور حل ہو سکیں اور بلدیاتی الیکشن کو بھی جنرل الیکشن کے ساتھ جوڑ دیا جائے ۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مرکزی سینئر رہنما اور ممبر قومی ا سمبلی نے مصطفیٰ کمال بھائی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر احسن اقبال سے اس بل کے حوالے سے موسودہ پر دستخط بھی ہو چکے ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی دیگر پارلیمانی پارٹیوں سے مل کر اس بل پر مکمل حمایت کے لئے لابنگ کریں تاکہ اس بل کو آئین پاکستان کا حصہ بنایا جا سکے تاکہ تمام پاکستانیوں کے تمام بنیادی مسائل ان کی دھلیز پر حل ہو سکیں ۔مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے ایک کڑورڑ سے زائد اورسیز پاکستانیوں کو نا صرف ووٹ کا حق دیا جائے بلکہ ان کو تمام صوبائی اسمبلیوں قومی اسمبلیوں اور سینٹ میں بھی نشستیں مختص کی جائیں ۔اس موقع پر تقریب کے میزبان بلیک برن چیپٹر کے صدر سلامت بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے خواجہ یونس ، زبیدہ خانم ، راحیل مسرور ، عبدل عزیز ساونت اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امت محمدیہ ‘ فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں ، مفبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں , ایم کیو ایم کے بانی چیرمین عظیم احمد طارق شہید کے درجات کی بلندی اور تمام مرحومین کی بے حساب بخشیش کے لئے دعا بھی کی گئی۔
