ڈرائیو یوکے کے چئیر پرسن عابد جاوید انکی ٹیم کے ارکان کی جانب سے سالانہ تقریب انعامات اور ڈنر کا انعقاد

Spread the love


لندن عارف چودھری
ڈرائیو یوکے کے چئیر پرسن عابد جاوید انکی ٹیم کے ارکان کی جانب سے سالانہ تقریب انعامات اور ڈنر کا انعقاد کیسل میر سینٹر راچڈیل میں کیا گیا جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے نے خصوصی شرکت کی  دوسرے شرکت کرنے والوں میں دبئ کی رائل فیملی کے ایڈوائزر اسد شفیق -راچڈیل کی کاروباری شخصیت امتیاز احمد -کمیونٹی لیڈر غلام الرسول شہزاد

اور راچڈیل اولڈھم سے تعلق رکھنے مرد و خواتین ڈرائیونگ انسٹریکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔ ڈرائیو یوکے کے چئیر پرسن عابد جاوید نے کہا ھم پچھلے پچیس سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں ہر سال کی طرع اس سال بھی آج ہمارا سالانہ تقریب انعامات ہے اس میں ھم اچھی کارکرگی دکھانے والوں کو خصوصی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دیتے ہیں ھم آج تقریب میں موجود تما افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں خصوصی طور پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے جو آج خصوصی طور پر لندن سے ھمارے پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہیں -اس موقع ممبر برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے پچیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کر رھے ہیں مجھے آج انکی تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی اور خوب لطفِ اندوز ہوئے ڈرائیو یوکے کمیونٹی کے اندر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دبئ رائل فیملی کے ایڈوائزر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے نے راچڈیل کمیونٹی کے لیے اپنی بساط کے مطابق اہم کردار ادا کیا ہے بالخصوص نوجوانوں کے لیے انکی کاوشیں قابل ستائش ہے ۔ کاروباری شخصیت امتیاز احمد اور کمیونٹی لیڈر غلام الرسول شہزاد نے کہا کہ ڈرائیو یوکے نوجوانوں کی ڈرائیونگ میں مدد کرکے انکے کیرئیر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رھے ہیں ھم عابد جاوید کے کام کو سراہتے ہیں انسٹرکٹرز آجالا -سوھا الیاس اور سالینا کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے سالانہ تقریب کا انعقاد کر کے تمام ڈرائیور انسٹرکٹرز کو مل بیٹھنے کا موقع دیتی ہے تاکہ آپس میں باہمی تبادلہ خیال ہو ۔ احمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے راچڈیل کے اندر اعلیٰ معیار کے ڈرائیونگ سکول ہے ۔ ڈرائیو یوکے کے لئے پندرہ سال سے کام کرنے والی عشرت کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں شریک افراد کے لیے تفریح کا بھرپور انتظام تھا ہم سب خوب لطفِ اندوز ہوئے ۔ تقریب میں اس سال بہترین کارکردگی پر خصوصی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے انعام وصول کرنے والوں کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ شامل تھے آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں